سوئٹزر لینڈ میں امریکا ایران بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، قطر کا اعلان

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

قطر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں امریکا اور ایران کے مابین بات چیت (Dialogue)کا آغاز ہوگیا ہے۔

دوحہ سے قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات سوئٹزر لینڈ میں شروع ہوگئے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے یہ ملاقاتیں مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات کے ساتھ جامع اور مستقل معاہدے کا باعث بنیں گی۔

واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان، ایران اور امریکا کے وفود سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹ، حساس دستاویزات برآمد

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔