حج پالیسی 2027 کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

وزارت مذہبی امور نے حج (Haj Policy)کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا،حج 2027 کی رجسٹریشن مفت ہے،کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی،حج 2027 کی رجسٹریشن “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہو گی،سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج پر جانے کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کرائے بغیر کوئی شخص حج کے لیے درخواست نہیں دے سکے گا، رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کا 26 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے،ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کا گلگت بلتستان میں ملکر حکومت بنانے کا اعلان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت ہوگی،عازمین حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کراسکتے ہیں،جبکہ عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کرا سکیں گے۔