پاور ڈویژن کا سرکلر ڈیٹ کم ہو کر 700 ارب تک آ گیا، وزیر توانائی

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

اسلام آباد، وزیر توانائی اویس لغاری (Awais) کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کا مالی بوجھ 1287 ارب سے کم ہو کر 700 ارب روپے تک آ گیا،حکومت نے دو سال میں پاور سیکٹر پر 587 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی لائی گئی،پاور سیکٹر کے نقصانات کم کرنے کیلئے مؤثر اصلاحات کی گئیں۔

بجلی کمپنیوں کے سالانہ نقصانات 591 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے،پاور ڈویژن کی کارکردگی سے قومی خزانے پر دباؤ میں نمایاں کمی آئی۔

دو سال میں توانائی شعبے کے مالی بحران پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب رہیں،انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار غلط ثابت ہوں تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

جھوٹے دعوؤں کے بجائے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنی چاہیے،بجلی چوری ماضی میں بھی تھی اور آج بھی ہے، اس کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں، مسعود پزشکیان

پاور سیکٹر کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے ٹیم ورک سے تاریخی پیش رفت ہوئی،توانائی شعبے میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔