حکومت سندھ نے یومِ عاشورہ کے موقع پر صوبے بھر میں 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (SGA&CD) کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی 25 اور 26 جون کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار، نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں کے دفاتر بند رہیں گے۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز، ریسکیو ادارے اور دیگر سیکیورٹی و بلدیاتی محکمے اپنے فرائض معمول کے مطابق انجام دیتے رہیں گے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں:دبئی میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر چھٹی کا اعلان ،ٹرام، میٹروسروسز کے نئے اوقات جاری
صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوسوں اور مجالس کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔
واضح رہے کہ یومِ عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا جاتا ہے۔












پیر 22 جون 2026 