اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یومِ عاشورہ (Ashora Mohurram Alhram)کے موقع پر ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، بمطابق 25 اور 26 جون 2026، کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
سرکاری اعلان کے تحت تمام وفاقی و صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر سرکاری ادارے ان دو روز بند رہیں گے، جبکہ ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:یورپ میں شدید گرمی، درجہ حرارت 30تا 40 ریکارڈ، سکول بند، ریڈ وارننگ جاری
یاد رہے کہ محرم الحرام بالخصوص یومِ عاشورہ اسلامی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک بھر میں اس موقع پر مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔












پیر 22 جون 2026 