سانحہ گل پلازہ: تفتیش مکمل، چالان پر پراسیکیوشن کو اعتراضات

Calender Icon پیر 22 جون 2026

سانحہ گل پلازہ کے مقدمے کی تفتیش مکمل(Investigation Complete) کرلی گئی، پولیس نے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرادیا۔

کراچی کے نبی بخش تھانے میں سانحہ گل پلازہ کیس کی تفتیش مکمل کی گئی، جمع کرائے گئے چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائد کردیے۔

تفتیشی افسر کو چالان درست کرنے کےلیے واپس کردیا گیا، پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ چالان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کی سرکاری تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پراسیکیوشن نے کہا کہ پولیس نے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل نہیں کی، عمارتوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جائے۔