وزارت پیٹرولیم نے گیس کے یکساں ٹیرف پرکام شروع کردیا۔ یکساں ٹیرف کےنظام کی پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی ۔ یکساں ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے گیس سیکٹر میں سلیب سسٹم ختم ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ 12 سلیب پر مشتمل گیس ٹیرف نظام ختم کرنے کی تجویز ہے، یکم جولائی 2027 سے سنگل گیس ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز پر کام شروع کردیا گیا۔
تمام صارفین کیلئے اوسط گیس ٹیرف 1708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے، کم آمدن مستحق افراد کو گیس کے بجائے آمدنی کی بنیاد پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ گیس سبسڈی کا موجودہ نظام ختم، آمدنی کو ریلیف کا معیار بنانے کی تجویز ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کراس سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، گیس سبسڈی کو کھپت کے بجائے آمدنی سے منسلک کرنے کی تجویز ہے۔ گیس پر ریلیف حاصل کرنے کے لیے گھریلو آمدنی معیار بنے گی۔ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےذریعےصارفین کی مالی معاونت کی جائے گی۔
موجودہ نظام میں کم استعمال کرنے والے صارفین انتہائی کم نرخ پرگیس حاصل کر رہے ہیں، پروٹیکڈ صارفین 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کر رہے ہیں۔ کراس سبسڈی ختم کرنے کیلئے بجٹ میں 162 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:آئی ایل ٹی ٹوئنٹی پلیئرز آکشن، بابراعظم سمیت بڑے نام شامل
نئی پالیسی لاگو ہونےسے گھریلو صارفین کے نرخوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ صنعتی اور تجارتی شعبے کیلئے گیس نرخوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔













منگل 29 ستمبر 2026 

