امریکا نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے لائسنس جاری کر دیا

Calender Icon پیر 22 جون 2026

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے لیے جنرل لائسنس(General licence) جاری کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ لائسنس ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ترسیل کی اجازت دیتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ لائسنس میں ایران کو خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت 21 اگست 2026 تک ہوگی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایکس: آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 450 پوائنٹس گرگیا

رپورٹ کے مطابق لائسنس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل اور پٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں درآمد کی اجازت بھی ہوگی تاہم ایرانی تیل کی شمالی کوریا، کیوبا اور یوکرین ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔