خواتین کے کاروبار کے لیے ایس ای سی پی کی نئی ڈیجیٹل فنانسنگ (Digital Financing)سہولت متعارف کروادی۔
ایس ای سی پی نے”خودمختارخاتون”فنانسنگ پروڈکٹ کی منظوری دے دی،خواتین ایک سے 15لاکھ روپے تک کا اثاثہ فنانسنگ حاصل کرسکیں گی،فنانسنگ مشینری،سامان اورکاروباری اثاثوں کی خریداری کے لیے دستیاب ہوگی۔
اعلامیہ کےمطابق “خودمختار خاتون”پروڈکٹ ولی فنانشل سروسزمتعارف کرائےگی،فنانسنگ پروڈکٹ مکمل طورپرڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ ہے۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان،امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
خواتین موبائل ایپ “حکیم”کےذریعے فنانسنگ کی درخواست دے سکیں گی،فنانسنگ کی رقم ایک سال میں مساوی ماہانہ اقساط کےذریعے واپس کی جاسکےگی،خواتین کی مالی شمولیت اور کاروباری خودمختاری کو فروغ ترجیح ہے۔












پیر 22 جون 2026 