ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی من و سلامتی، اقتصادی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے جہاں آصف علی زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔
ایران صدر مسعود پزشکیان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات،علاقائی امن و سلامتی، اقتصادی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں ایرانی وفد میں وزیر خارجہ ،وزیر داخلہ سمیت دیگر احکام اور ایرانی سفیر رضا امیری بھی موجود تھے ۔صدر زرداری نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کےاچھے اور برے وقت میں ساتھ رہنے کی خواہش کا مظہر ہے۔
صدر زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر صدر پزشکیان کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہےتکنیکی سطح کے جاری مذاکرات خطے میں مستقل امن کا باعث بنیں گے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایرانی صدر پزشکیان ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق، آئی ایس پی آر
ایران میں امن واستحکام، قومی یکجہتی، خودمختاری،علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مسلسل یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا آیا ہے، علاقائی وعالمی چیلنجز کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔












منگل 23 جون 2026 