اسلام آباد: ایچ نائن اتوار بازار میں آگ، 70 دکانیں متاثر، امدادی کارروائیاں جاری

Calender Icon منگل 23 جون 2026

اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار(Sunday Bazar) میں آگ لگ گئی، جس نے 70 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ایچ نائن اتوار بازار کے چار سیکشنز جل گئے، جن میں جوتے اور کپڑوں کے سیکشن شامل ہیں، آگ نے 70 سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی سے ریسکیو کی اضافی گاڑیاں طلب کرلیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد اتوار بازار میں امدادی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔