وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے 2 دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ آن لائن پورٹل سے 46 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ پاک حج موبائل ایپ(Haj mobile App) کے ذریعے 5 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 41 ہزار افراد نے سرکاری اسکیم، 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج کا انتخاب کیا۔ پنجاب سے 24 ہزار، سندھ سے 16 ہزار، خیبر پختون خوا سے 7 ہزار، اسلام آباد سے 3 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی جبکہ بلوچستان سے 8 سو، کشمیر سے 260 اور گلگت بلتستان سے 77 عازمین رجسٹرڈ ہوئے۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز ہے۔رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد، 21 ہزار خواتین شامل ہیں، رجسٹرڈ عازمینِ حج میں 30 سے 48 سال کے افراد کی تعداد نمایاں ہے۔
مزید پڑھیں:’ورلڈ کپ کوبیچ دیا گیا‘، جرمن لیجنڈ فلپ لام کی فیفا کے صدر پر تنقید
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حج 2027ء کی لازمی رجسٹریشن ڈرائیو بلا تعطل جاری رہے گی، اخراجات اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔












بدھ 24 جون 2026 