بلوچستان میں کان کنی(Minning Start) سے بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع ہوگئی۔ صنعتی شعبوں کے اہم خام مال دھاتوں کی ملک میں پیداوار کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کے معدنی شعبے سے بڑی خوشخبری آگئی۔ 22 سال قبل ہونے والا معاہدہ رنگ لے آیا۔ بلوچستان میں کان کنی پراجیکٹ سے بیرٹ سیسہ اورجست کی پیداوار شروع ہوگئی۔
پی پی ایل کے مطابق بیرٹ، سیسہ اور جست کی بڑے پیمانے پر پیدوار اور ایکسپورٹ ہوگی، پی پی ایل نےمعدنیات کی تلاش کیلئے2004میں لیز حاصل کی تھی۔ پی پی ایل نے اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج اور حکومت کو آگاہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق نومبر2025میں معاہدے میں بلوچستان حکومت کو بیرٹ پراجیکٹ میں حصہ دار بنایا گیا، جرمنی کی ڈی ایم ٹی کمپنی کوپراجیکٹ کی منیجمنٹ اورکنسلٹنسی کی ذمہ داری دی گئی۔
مزید پڑھیں:پاورہٹنگ کی ٹریننگ، پی سی بی کا کھلاڑیوں کو امریکا بھیجنے کا منصوبہ
پی پی ایل کے مطابق علاقےمیں بیرٹ ،سیسہ اورجست کے بڑے ذخائر ہیں، پراجیکٹ سے بلوچستان کےعلاقے خضدار اور نوکنڈی میں بڑے پیمانے پرترقی ہوگی۔












بدھ 24 جون 2026 