ناصر مدنی نے متنازع بیان پر مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

Calender Icon جمعہ 26 جون 2026

معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے متنازع بیان پر اداکارہ مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی۔

ایک اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر مدنی نے مومنہ اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری کسی بھی بات سے آپ یا گھر والوں کو تکلیف پہنچی ہو تو اُس پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے اداکارہ کی بہن سمیت دیگر خواتین سے اپیل کی کہ وہ سرگودھا میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی منتہا کے انصاف کے لیے کھڑی ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی: مومنہ اقبال

ناصر مدنی کی معافی اور معذرت کے بیان کے بعد اب تک اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا تنازع سامنے آنے کے بعد علامہ ناصر مدنی نے تقریر کے دوران مومنہ اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے اداکارہ پر سنگین الزامات عائد کیے اور تنازع کا ذمہ دار بھی انہیں ہی ٹھہرایا تھا۔

مومنہ اقبال نے ناصر مدنی کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا اور پھر 17 جون کو اپنی لیگل ٹیم کی وساطت سے 17 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔