امریکی حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک(anthropic) کو اپنے جدید اے آئی ماڈل ’مائتھوس 5‘ کو محدود تعداد میں قابلِ اعتماد کمپنیوں اور اداروں کے لیے دوبارہ جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے اینتھروپک کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کہا کہ کمپنی نے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ منتخب اور قابلِ اعتماد شراکت داروں کو مائتھوس 5 تک رسائی دی جا سکتی ہے۔
تاہم، حکومت نے اینتھروپک کے نسبتاً کم طاقتور اے آئی ماڈل ’فیبل 5‘ کی عام دستیابی کی اجازت نہیں دی۔
مزیدپڑھیں:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد، شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت
اینتھروپک نے اپنے بیان میں کہا کہ مائتھوس 5، جو کمپنی کا سب سے طاقتور سائبر سیکیورٹی اے آئی ماڈل ہے، اب محدود تعداد میں سائبر سیکیورٹی اداروں اور بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق منظور شدہ اداروں کو جلد از جلد رسائی بحال کرنے پر کام جاری ہے، جبکہ حکومت کے ساتھ تعاون کے ذریعے مستقبل میں مائتھوس 5 اور فیبل 5 کی دستیابی کو مزید وسعت دینے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔












ہفتہ 27 جون 2026 