سعودی آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 14 شہری جاں بحق، سعودی حکام

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

سعودی وزارت توانائی کے مطابق ہیلی کاپٹر (Helicopter)گرنے کے حادثے میں 14 مسافر جاں بحق ہوگئے۔سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلاء کی واضح ٹائم لائن مانگ لی

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے رابطہ کرکے ہیلی کاپٹرحادثے پر اظہار افسوس کیا۔ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے مشکل کی اس گھڑی میں برادرانہ جذبے کو سراہا۔