بالی ووڈ اداکار سیف علی خان (Saif Ali Khan)نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر (جے) علی خان کے ساتھ مذہب پر کھل کر گفتگو کرتا ہوں اور انہیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہوں۔
لندن میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ اداکار نے بتایا کہ میں خود کو زیادہ مذہبی شخص نہیں سمجھتا، تاہم میری والدہ نے مجھے جو سبق سکھایا، وہی میں اپنے بچوں کو بھی سکھا رہا ہوں۔
سیف علی خان نے کہا کہ میری والدہ نے جو مجھے سکھایا تھا اور میں نے بھی اپنے بچوں کو وہی سکھایا ہے۔
اداکار نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:13 محرم الحرام کا جلوس ! آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟
انہوں نے کہا کہ میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھا، میں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صاحب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا۔
سیف نے کہا کہ میرے اسکول میں کرسمس اور دیوالی دونوں تہوار یکساں جوش و خروش سے منائے جاتے تھے، اسی لیے میں نے کبھی مذہبی اختلافات کو غیر معمولی نہیں سمجھا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان نے دو بین المذاہب شادیاں کیں، ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی، امریتا سنگھ سے ان کے 2 بچے ابراہیم علی خان اور سوہا علی خان ہیں، جبکہ بعد ازاں انہوں نے اداکارہ کرینہ کپور خان سے شادی کی، جن سے ان کے 2 بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔












پیر 29 جون 2026 