جرمنی کے شمالی قصبے اسٹیڈ میں ایک یوتھ سینٹر (Youth Center)کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ڈینکرشٹراسے کے علاقے میں ہوئی، جہاں ایک یوتھ فیسیلٹی کے قریب اچانک گولیاں چلنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ہیلی کاپٹر بھی نگرانی کے لیے تعینات کیے گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق عوام کو مزید کسی فوری خطرے کا سامنا نہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1156پوائنٹس کی کمی
واضح رہے کہ تقریباً 50 ہزار آبادی پر مشتمل قصبہ اسٹیڈ، جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔












پیر 29 جون 2026 