پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

پاکستان(paksitan) نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرااسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کا طرزِ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بھی دبا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں شمشان گھاٹ کی تعمیر کےلیے 4 کنال اراضی مختص

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں کے نظام کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل خطے کے امن و استحکام میں رکاوٹ ڈالنے والا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔