اسرائیل کا آئی آر جی سی کے کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

اسرائیل نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے منسلک درجنوں کرپٹو کرنسی والٹس (Crypto welts)پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ آئی آر جی سی سے منسلک 37 ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ دفاع نے اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے ان کرپٹو والٹس کی نشاندہی کی ہے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں آئی آر جی سی کی جانب سے حزب اللہ اور دیگر اتحادی گروہوں کو رقوم منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان لین دین کی مجموعی مالیت تقریباً 66 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:نیوی گیشن روٹ کیخلاف ورزی، آبنائے ہرمز میں غیر ملکی جہاز پھنس گیا: ایرانی میڈیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے نیشنل بیورو برائے انسدادِ دہشت گردی فنانسنگ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان والٹس کے ذریعے ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کو رقوم منتقل کی گئی ہیں، بالخصوص حزب اللّٰہ کو، جو اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں شدید نقصان کے بعد اپنے مالی وسائل کی بحالی کے لیے فنڈنگ ذرائع کی تلاش میں ہے۔