پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

Calender Icon جمعرات 2 جولائی 2026

موجودہ حالات میں انتخابی عمل(Election Process) کا حصہ نہیں بنیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی کی آئینی مدت و قانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بےبنیاد ہے۔

مزید پڑھیں:حکومتی دعوے بے بنیاد، پاور سیکٹر گردشی قرضوں کا حجم 240 ارب تک پہنچ گیا

ترجمان نے کہا کہ الیکشن بروقت کروانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔