شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای(Ayatollah Seyyed Ali Khamenei) کی نماز جنازہ کیلئے ان کا جسد خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کو امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو تہران پر بمباری کر کے شہید کر دیا تھا، حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوئی تھیں۔

مزیدپڑھیں:آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا

اس سے قبل سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ زہرا حداد عادل کے اعزاز میں تہران کے فرہنگ سکول کی جانب سے بدھ کی شب تعزیتی اجتماع ہوا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔