امریکا نے ایران کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول قرار دیدی

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز(Strait of Hormuz) کو بند کرنے کی دھمکی ناقابلِ قبول ہے اور اسے دفاعی اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا۔
امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ مائیک والٹز نے اجلاس کے دوران کہا ہم ایران سے کہتے ہیں کہ بین الاقوامی آبی راستوں کی بندش ناقابل قبول ہے اور اسے دفاعِ نفس نہیں سمجھا جا سکتا۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ تھا اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کر سکتا ہے: امریکی میڈیا

یہ ہنگامی اجلاس بحرین کی درخواست پر بلایا گیا جس نے ایران پر بار بار جارحیت کے الزامات عائد کئے تھے، آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لئے ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے اور اس کی بندش کے خدشات نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔