امریکا میں چھوٹا طیارہ گرگیا، 2 افراد جھلس کر زخمی

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

امریکی ریاست پینسلوینیا(Pennsylvania) کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ گر گیا، حادثے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے حوالے سے لنکاسٹر کاؤنٹی پولیس حکام کا کہنا ہے جہاز میں سوار دونوں افراد غالباً اس کے پائلٹ ہیں اور یہ دونوں جائے حادثہ کے قریب ملے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو کامیابی سے ایئرلفٹ کر لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کردی گئی

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا جہاز بیچ کرافٹ BE55 تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ یہ طیارہ پوپلارویل پرل کاؤنٹی ایئر پورٹ مسیسپی سے اڑا تھا اور اسٹینلی کاؤنٹی ایئرپورٹ شمالی کیرولینا جا رہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔