مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمین ایک ڈالر میں امریکا کو دیدی

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

مقبوضہ بیت المقدس (Jerusalem)میں فلسطینیوں کی زمین، اسرائیل نے صرف 1 ڈالر میں امریکا کو بیچ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل نے امریکا کو مستقل سفارت خانے کی تعمیر کے لیے زیرِ قبضہ فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی 99 سال کی لیز پر صرف ایک ڈالر میں دے دی۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ کے مطابق یہ زمین 1948ء سے قبل فلسطینی خاندانوں کی ملکیت تھی۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا: دانا سر میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ اسرائیل نے اس زمین 1950ء میں قبضہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ بھی مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ فلسطینی علاقہ تسلیم کرتی ہے۔