ژوب حادثہ ،40 افراد جاں بحق، ڈرائیور نے دانستہ بس کھائی میں گرائی، عینی شاہد

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

بس میں ڈرائیور کی سواری سے منہ ماری ہو رہی تھی، جس پر ڈرائیور نے سواری سے کہا آپ کیوجہ ہمارا ڈیزل ضائع ہوا، میڈیا سے گفتگو

ژوب ، بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد زخمی عینی شاہد کی جانب سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا سواری سے جھگڑا ہوا تھا، ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، تفصیل بتاتے ہوئے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ بس میں ڈرائیور کی سواری سے منہ ماری ہو رہی تھی۔

جس پر ڈرائیور نے سواری سے کہا آپ کی ہمارا ڈیزل ضائع ہوا، جس پر تکرار اتنی شدت اختیار کر گئی ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرا دی، بس میں تقریباً 45 کے قریب لوگ سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کب ریٹائرمنٹ لیں گے، بہن نے بڑا انکشاف کردیا

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔