بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راج پال یادو (Rajpal Yadav) کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا (Priyanka Chopra) کے سابق منیجر پرکاش جاجو (Prakash Jaju) نے ان کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش جاجو نے راج پال یادو کے علاوہ فلم پروڈیوسرز مہندر دھاریوال (Mahendra Dhariwal) اور سہیل مکلائی (Sohel Maklai) کے خلاف بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے تینوں کو قرض دیا تھا اور بطور ضمانت حاصل کیے گئے چیک رقم وصولی کے لیے بینک میں جمع کرائے، تاہم تمام چیک باؤنس ہو گئے۔
پرکاش جاجو کا کہنا ہے کہ مہندر دھاریوال ان کے 50 لاکھ بھارتی روپے، راج پال یادو 25 لاکھ بھارتی روپے جبکہ سہیل مکلائی 40 لاکھ بھارتی روپے کے مقروض ہیں۔
مزیدپڑھیں:عمران عباس نے شوبز میں واپسی سے متعلق اہم انکشاف کردیا
رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے راج پال یادو، مہندر دھاریوال اور سہیل مکلائی کو سمن جاری کرتے ہوئے 11 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ راج پال یادو ماضی میں بھی مالی مشکلات کا سامنا کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں، اور اب اس نئے مقدمے کے بعد ان کی قانونی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔












اتوار 5 جولائی 2026 