آٹے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، 20 کلو تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا،ادارہ شماریات

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

اسلام آباد، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں(Wheat Floor Cost) میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ دستاویز کے مطابق کراچی ملک کا وہ شہر بن گیا ہے جہاں شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں اسی وزن کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے، راولپنڈی میں 2747 روپے اور حیدرآباد میں 2740 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2700 روپے، سکھر میں 2560 روپے، لاڑکانہ میں 2500 روپے، ملتان میں 2420 روپے جبکہ گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2400 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2333 روپے، فیصل آباد میں 2300 روپے، لاہور میں 2250 روپے اور سرگودھا میں 2240 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے تاہم مجموعی طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام، خصوصاً متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا

مہنگائی کے اس رجحان پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔