مینوئل سروسز بند، ڈرائیونگ لائسنس کا آن لائن نظام متعارف

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کے لیے آن لائن نظام متعارف کرا دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر کا کہنا ہے شہری اب گھر بیٹھے ہی تمام سہولیات حاصل کر سکیں گے جبکہ فیض آباد سمیت تمام پولیس خدمت مراکز پر یہ سہولیات کل سے بند کی جا رہی ہیں۔

کائنات اظہر کے مطابق آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کو پورٹل پر اپنا نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کرنا ہو گا۔ پروسیسنگ مکمل ہونے کے بعد تجدید شدہ یا ڈپلیکیٹ لائسنس بذریعہ کوریئر سروس شہریوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیا جائے گا۔

سی ٹی او نے شہریوں سے کہا ہے کہ درخواست فارم میں غلط یا نامکمل پتہ درج کرنے سے بچیں کیونکہ ایسی صورت میں لائسنس کی ترسیل میں تاخیر یا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، ہلاکتوں کا بھی دعویٰ

دوسری جانب فیض آباد اور دیگر مراکز پر کل سے مینوئل سروسز کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ویب پورٹل کے ذریعے ایک کلک پر ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔