حماس کی مشاورتی شوریٰ کونسل کے سربراہ نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف(Bagher Ghalibaf) سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے ملاقات کے دوران کہا فوجی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے تحفظ کیلئے سفارت کاری کو بروئے کار لایا جانا چاہیے تاہم اس کی پشت پر دفاعی صلاحیت بھی موجود ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایران نے زور دیا کہ کسی بھی معاہدے میں خطے کے ممالک کی علاقائی خودمختاری اور ایران کے اتحادیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کے خاتمے کو شامل کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سعودی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو
رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایران کے سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ کے موقع پر ہوئی، اس سے قبل حماس کی عہدیداروں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔












پیر 6 جولائی 2026 