لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو(netanyahu) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بعض مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل جنوبی لبنان میں فضائی حملوں کی شدید مہم اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اسرائیلی فوج علاقے کے متعدد حصوں پر قبضہ بھی کئے ہوئے ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق، 2 مارچ سے لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک بھر میں کم از کم 4,303 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔