لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

لبنان کے ضلع بنت جبیل میں واقع اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بعض مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کے لئے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی درخواست کی ہے۔

لبنانی خبر رساں ادارے این این اے کے مطابق رمیش کے میئر حنا الامیل نے نیتن یاہو کے بیان کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا جنوبی لبنان کے کسی بھی قصبے یا گاؤں نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی، اس نوعیت کی بات کا تصور بھی یکسر ناقابل قبول ہے۔

مزیدپڑھیں:لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ

واضح رہے کہ جنوبی لبنان کے یہ قصبے لبنان کا دھڑکتا ہوا دل ہیں جو حب الوطنی، اپنی سرزمین سے وابستگی اور لبنانی شناخت کی علامت ہیں۔