لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغواء اور اجتماعی زیادتی(Gang rape) کے کیس میں ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این اے میچ ہونے والے ملزمان میں نواز کا نام سرِ فہرست ہے، ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے حلف اٹھا لیا
دیگر 2 ملزمان میں ساجد اور سکندر کے نام شامل ہیں، ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، جبکہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ ہو رہا ہے۔












پیر 6 جولائی 2026 