آزاد کشمیر کالعدم کمیٹی کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، وردیاں لٹکائیں

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

سیکریٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کالعدم کمیٹی (Secretery Information kashmir) کے نعرے بیان کرتے ہیں کہ ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے، مئی میں ان کے شرپسند عناصر نے آزاد کشمیر میں پرتشدد کارروائیاں کیں، شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا ان کی وردیاں لٹکائی تھیں، انہوں نے اپنے مظاہروں میں بچوں اور خواتین کو استعمال کیا۔

مظفرآباد میں ڈی آئی جی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ان کا پہلا دھرنا شروع ہوا تو ان کے شرپسند عناصر نے مشتعل کارروائیاں کیں،کالعدم کمیٹی نے درخت گراکر راستے بند کیے جس سے لوگوں کو مشکلات ہیں، آزاد کشمیر میں ان لوگوں نے ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے بلند کیے۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ راولاکوٹ اور پونچھ کے لوگ پرامن لوگ ہیں،جس حد تک مطالبات پر بات کی جاسکتی تھی اس حد تک کی گئی، آزاد کشمیر کے لوگ پرامن خطے کے باسی ہیں، وہ اس مہم میں شامل نہ ہوں۔

ڈی آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ مظاہرین میں مسلح جتھے ہیں وہ لوٹ مار کرتے ہیں، راولاکوٹ اور پونچھ میں یہ جتھے سرکاری ملازم اور شہریوں کو روک کر تنگ کرتے ہیں، جو راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیے گئے ہیں انہیں کھلوایا جائے گا،

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کا کینسر کیخلاف جنگ میں نیا مرحلہ شروع

پولیس کے 3 جوان شہید ہوئے اس کے باجود انہوں نے پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی، 4 جولائی کو پروپیگنڈا کیا گیا کہ مظاہرین کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، لیکن اس کے کوئی شواہد نہیں۔