ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ثنا بھی شامل

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ (Team of Tournament)کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹیم میں ایونٹ کی فاتح آسٹریلین ویمنز ٹیم کی چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے سوفی میلینیکس کو کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ بیتھ مونی، ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر شامل ہیں۔ پاکستان کی فاطمہ ثنا بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:یورپی انٹیلی جنس نے روس میں سنگین بینکاری بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ڈینی وائٹ، نیٹ سکیور-برنٹ، جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ، بھارت کی شری چرنی اور سری لنکا کی نیلاکشیکا سلوا شامل ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔