2 روزہ او آئی سی کانفرنس 12 ، 13 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

جدہ ( امیر محمد خانُ سے ) پاکستان رواں ماہ اسلامی تعاون تنظیم (O I C Conference) کی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

کانفرنس میں 57 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔کانفرنس میں خواتین کو بااختیار بنانے، شمولیت اور پائیدار ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دو روزہ کانفرنس 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں رکن ممالک خواتین کے حقوق کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیں گے

مزید پڑھیں:نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی: ٹرمپ

قومی تجربات کا تبادلہ کریں گے اور مسلم دنیا میں خواتین کو درپیش مسائل پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔