امریکا اور ایران بڑھتی کشیدگی، خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالرسے زائد

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

ایک ہی دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں ( Crude Oil Price )میں 7 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78 ڈالر سے زائد ہو گئی ہے، متحدہ عرب امارات کا مربن آئل فی بیرل 74 ڈالر سے زائد ہو گیا۔

توانائی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت بھی مزید بڑھ سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم نے بھی کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ، صائم ایوب نے بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ سکتی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔