بھارت ،پنجابی فلم ’’ستلج‘‘ پر پابندی، شہریوں نے ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلادی

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

بھارتی پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی تفصیلات جاری کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا پر بنی فلم ’’ستلج‘‘ کو بھارت سرکار نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر روک دیا تھا۔

فلم ستلج 3 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی، لیکن اسے 5 جولائی کو پلیٹ فارم(Plate Form) سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

فلم پر پابندی کے باجود بھارتی حکومت شہریوں کو فلم دیکھنے سے روک نہیں پارہی کیونکہ شہریوں نے اپنے منی سنیما گھر بنا دیے۔

بھارت کے بہت سے مقامات پر شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلا دی جہاں دیکھنے والوں کا رش لگ گیا اور گلی محلوں میں ہاؤس فل ہوگیا۔

ستلج فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرلی، اب اسے دبایا نہیں جاسکتا، پہلے بھی ہماری آواز دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن اب ایسا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول 13.18 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.80روپے فی لیٹر اضافہ

واضح رہے بھارتی پنجاب میں 80 اور 90 کی دہائی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں پر آواز اٹھانے والے جسونت سنگھ کھالڑا کو بھی اغوا کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر انہیں پولیس نے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔