قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

پاکستان ہاکی ٹیم(Pakistan Hockey Team) کے سینئر کھلاڑی ڈریگ فلکر سفیان خان اور فارورڈ حنان شاہد کی ری کوری مکمل ہو گئی نے اور ری ہیب کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سفیان خان اور حنان شاہد پرو ہاکی لیگ سے قبل فٹنس مسائل سے دو چار ہو گئے تھے اور اہم ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیان خان نے کہا کہ اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، سے ٹریننگ شروع کر دی ہے کیمپ میں جا کر مکمل فٹنس حاصل کروں گا اور میرا ہدف ہے کہ ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں۔

سفیان خان نے کہا کہ ابھی 100 فیصد گیم نہیں کھیل رہا، فزیو نے کہا ہے کہ 25 جولائی تک مکمل میچ کھیل سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی ہدف ہے اور پھر ایشین گیمز کو ہدف بنایا ہے، پرو لیگ سے ایک روز قبل انجرڈ ہونا کافی مشکل وقت تھاری ہیب میں اکیلے رہنا کافی مشکل تھا مگر ٹرینر اور فزیو نے کافی محنت کی۔

مزیدپڑھیں:عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت

دوسری جانب فارورڈ حنان شاہد نے کہا کہ دو بار مسلسل انجرڈ ہونا اور پھر ریکوری کرنا کافی مشکل تھا اب ٹریننگ شروع کردی ہے، ری ہیب کے دوران بھی ہاکی کے قریب رہا انجری کے بعد پہلی بار میچ کھیلنے کا احساس خوش آئند تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس پر فینز کا ناراض ہونا بنتا ہے پرولیگ میں ٹیم کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی فینز سے وعدہ کرتا ہوں کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، میرا ہدف ہے کہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے، ایشین گیمز میں ہم پوری دنیا کو سرپرائز کریں گے۔