پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہورہائیکورٹ(Lahore High Court) میں چیلنج کردیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرچکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:مشرقی پنجاب میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم ستلج کی عالمی سطح پر نمائش
وفاقی حکومت کے پاس پٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی میکنزم نہیں ہے، استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔












ہفتہ 11 جولائی 2026 