رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو گئی؟

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا بلاگر رجب بٹ(Rajab butt) اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان مبینہ طور پر صلح ہو گئی ہے۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین سوشل میڈیا جوڑوں میں ہوتا ہے، جن کی منگنی اور شادی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ تاہم، شادی کے بعد پہلے ہی سال میں ان کے درمیان اختلافات پیدا ہونا شروع ہو گئے تھے، اس دوران ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

صورتحال اس وقت سنگین ہوئی جب رجب بٹ نے عوامی سطح پر طلاق کا اعلان کیا اور ایمان کو باقاعدہ قانونی نوٹس بھیج دیا۔ اس اعلان کے بعد ایمان کے بھائی عون شیخ اپنی بہن کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

مزیدپڑھیں:کوئٹہ: بلوچستان میں نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

اب عون شیخ نے ہی یہ نئی اپڈیٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رجب اور ایمان نے اپنے اختلافات ختم کر کے دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عون کے مطابقان کی والدہ نے انہیں اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کا مشورہ دیا اور یاد دلایا کہ رجب گھر کے سربراہ ہیں، اس لیے تنازع کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pak_connect)


سوشل میڈیا پر اس صلح کی خبر پر ملا جلا اور شک و شبہات سے بھرپور ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بہت سے صارفین کا ماننا ہے کہ یہ صلح پائیدار نہیں ہوگی، جبکہ کچھ نے اسے مالی مفادات یا کروڑوں روپے کے چکر سے جوڑا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ رجب بٹ اپنے متنازع ولاگنگ اسٹائل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اور ان کی ذاتی زندگی کا یوں سوشل میڈیا پر تماشہ بننے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔