ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے: امریکی وزیرِ دفاع

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ (Pete Hegseth)نے ایران پر تازہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس کے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں امریکی وزیرِ دفاع نے امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر حملوں سے متعلق بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایران نے غلط فیصلہ کیا، اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ایران میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:صدرِ مملکت نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دے دی

اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز اگلے حکم اور امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی اور کسی بھی جہاز کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے بعد ایران نے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور عمان میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی افواج نے امریکی کمانڈ سینٹر کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔