ایران، امریکہ حالیہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

امریکہ کے ایران پر حملوں اور ایران کی آبنائے ہرمز(Strait of Hormuz) بند کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی معیار کے حامل برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہو گیا، جس کے بعد برطانوی خام تیل 78 اعشاریہ 86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔

مزیدپڑھیں:خلائی مخلوق جیسا دکھنے والا دنیا کا انوکھا اور دیوقامت کیڑا، دلچسپ تحقیق

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت 3 اعشاریہ 65 فیصد بڑھ گئی، جس کے بعد قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، مربن خام تیل کی قیمت بڑھ کر 73 اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔