وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کاآغاز کر دیا

Calender Icon بدھ 17 ستمبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام  کی سہولت کیلئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کاآغاز کر دیا، بسوں میں خواتین، طلبہ اور بزرگ شہری  مفت سفر کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گھکڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں ، وزیراعلیٰ کو الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 15ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی،الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے،بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں ،الیکٹر ک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب کئے گئے ہیں۔ الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی،وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔