نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں: مصباح الحق

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

قومی سلیکٹر  اور قومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق(Misbahulhaq) نے نوجوان کرکٹرز کو نظم وضبط اور  تسلسل اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

 پی سی بی ڈیجیٹل کو  دیے گئے انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دیں مگر ان کا کھیلنے کا جذبہ متاثر نہ کریں،  صرف ٹیلنٹ نہیں، ڈسپلن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزیدپڑھیں:شہدائے کشمیر کی قربانیاں تحریکِ آزادی کا روشن باب ہیں، امیر مقام

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب کھلاڑی روزانہ محنت، فٹنس، پریکٹس اور متوازن غذا پر سمجھوتہ نہیں کرتا، 4 روزہ کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک اور ذہنی مضبوطی نکھارتی ہے۔