نگارسلطانہ دستبردار، ناہیدہ اختر بنگلا دیش ویمنز ٹی 20 کی نئی کپتان مقرر

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

بنگلا دیش نے لیفٹ آرم اسپنر ناہیدہ اختر کو ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کی نئی کپتان مقرر کردیا۔ وہ نگار سلطانہ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جنہوں نے قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ناہیدہ ایک سال تک ٹیم کی کپتانی کریں گی۔

نگار سلطانہ نے 82 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بنگلا دیش کی قیادت کی اور ان کی کپتانی میں ٹیم نے 32 فتوحات حاصل کیں۔ تاہم ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں مایوس کن نتائج کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔

مڈل آرڈر بیٹر شوبھنا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں تاریخی سنچری بنا کر نمایاں ہوئی تھیں۔

25 سالہ ناہیدہ اختر نے ستمبر 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ وہ بنگلا دیش کی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں۔

مزید پڑھیں:گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں میں سالانہ 344  ارب روپے کا اضافہ

انہوں نے 17.38 کی اوسط سے 132 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کی بہترین بولنگ 8 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ان کے نام 81 وکٹیں ہیں۔