فیفا ورلڈکپ: اسپین، ارجنٹینا، فرانس، انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی نئی تاریخ رقم

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

فیفا ورلڈکپ(FifaWorldCup) کی تاریخ میں پہلی بار عالمی رینکنگ کی ٹاپ فور ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین، ارجنٹینا، فرانس اور انگلینڈ کی اس کامیابی میں فیفا کے نئے ڈرا سسٹم نے بھی اہم کردار ادا کیا جس کے تحت چاروں سرفہرست ٹیموں کو الگ الگ حصوں میں رکھا گیا تاکہ وہ سیمی فائنل سے پہلے ایک دوسرے کے مدمقابل نہ آئیں۔

اس منصوبے کے کامیاب ہونے کے لیے ضروری تھا کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کریں اور ایسا ہی ہوا۔


نئے فارمیٹ کے تحت اسپین اور ارجنٹینا صرف فائنل میں ہی آمنے سامنے آ سکتے ہیں جبکہ فرانس اور انگلینڈ کو ناک آؤٹ مرحلے میں الگ راستے دیے گئے۔

اب سیمی فائنلز میں فرانس کا مقابلہ اسپین سے جبکہ انگلینڈ کا ارجنٹینا سے ہوگا۔

مزیدپڑھیں:کمزور پاسپورٹ کے باوجود پاکستانی اب بھی کن 30 ممالک میں با آسانی جاسکتے ہیں؟

48 ٹیموں پر مشتمل نئے ورلڈکپ فارمیٹ کے باعث ابتدائی ناک آؤٹ مرحلے میں بڑی ٹیموں کے ٹکرانے کے امکانات بڑھ گئے تھے جس کے پیش نظر فیفا نے ڈرا کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔

اس فیصلے کا مقصد بڑے مقابلوں کو ٹورنامنٹ کے آخری مراحل تک محفوظ رکھنا اور مقابلوں میں توازن برقرار رکھنا تھا جو اس بار کامیاب ثابت ہوا۔