لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ میں پولٹری فارم کھلنے کا انکشاف ہوا ہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر شعبہ الیکٹریکل ڈاکٹرکامران نے ڈپارٹمنٹ میں مرغیاں پال رکھی تھیں۔
ویڈیو سامنے آنے پر ڈاکٹر کامران نے رات گئے شعبے سے مرغیاں غائب کردیں جب کہ سکیورٹی مینجمنٹ کی پوچھ گچھ پر ڈاکٹر کامران نے معلومات دینے سے انکارکردیا۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر کامران سے وضاحت طلب کرلی، ڈاکٹر کامران نے شعبے میں مرغیاں پالنے کی پیشگی اجازت بھی نہیں لی تھی۔
مزید پڑھیں:کراچی کلفٹن، بینک کے باہر 25 لاکھ کی ڈکیتی، فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق
دوسری جانب ڈائریکٹر الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر کامران نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبے میں طالبات کے بیٹھنے کے لیے ایک علیحدہ جگہ بنائی گئی ہے، شعبے کی خوبصورتی کے لیے جانوراور پرندے رکھے تھے۔












پیر 13 جولائی 2026 


