ایبولا وائرس کی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشی مراحل شروع

Calender Icon منگل 14 جولائی 2026

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس(Ebola virus) کی بُنڈی بُگیو قسم کے خلاف تیار کی گئی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشی مراحل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وائرس اس وقت جمہوریہ کانگو میں شدید تباہی مچا رہا ہے۔

یونیورسٹی کے سائنس دان ابتدائی مرحلے میں برطانیہ میں 18 سے 55 سال عمر کے 50 صحت مند رضاکاروں پر ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی ردِعمل کا جائزہ لیں گے۔

ChAdOx1 BDBV نامی یہ ویکسین اسی ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جسے آکسفورڈ/ایسٹرازینیکا کووڈ-19 ویکسین میں استعمال کیا گیا تھا جس کے باعث ضرورت پڑنے پر اسے چند ہفتوں میں دستیاب کیا جا سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ججز تقرر، جوڈیشل کمیشن نے امیدواروں کے انٹرویو شروع کردیے

ممکنہ ہنگامی استعمال کے پیش نظر اس ویکسین کی 6 لاکھ 20 ہزار خوراکیں پہلے ہی ذخیرہ کی جا چکی ہیں جبکہ آکسفورڈ میں جاری آزمائشی مرحلے کے لیے مزید 4ہزار تحقیقاتی خوراکیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔