خلیج سے تیل، گیس و دیگر مصنوعات کی ترسیل میں امریکی فوج کا کردار اہم ہے: کرس رائٹ

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

امریکا کے وزیر توانائی کرس رائٹ(Chris Wright) نے کہا ہے کہ خلیج عرب سے تیل، گیس اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل کیلئے امریکی فوج اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے رائٹ نے کہا ایران کے ساتھ کچھ بھی ہو، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ خلیج عرب سے اہم مقدار میں تیل، گیس اور دیگر مصنوعات کی ترسیل جاری رہے۔

مزید پڑھیں:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی ڈی ایف سی چیف ایگزیکٹو بینجمن بلیک سے ملاقات،توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج یہ کام انجام دے رہی ہے، جیسے جیسے امریکی فوجی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، یہ کوششیں مزید بہتر ہوتی جائیں گی۔